آزاد کشمیر میں ووٹ چوری نہیں کرنے دینگے :ن لیگی رہنما

آزاد کشمیر میں ووٹ چوری نہیں کرنے دینگے :ن لیگی رہنما

اس بار ووٹ چوروں کو راستہ بھی روکنا ہوگا،مریم اورنگزیب، عظمی بخاری ،سعدخورشید

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ن لیگ ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری سعدخورشید خان کانجو نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری سے ویڈیو لنک میٹنگ کی اور ملنے والی ہدایات و ڈیوٹی کی تعمیل،کشمیر الیکشن سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے حوالہ سے گفتگو کی اس موقع پر مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور سعدخورشید خان کانجو نے کہاکہ جن لوگوں نے پاکستان کے عوام کو اس حال تک پہنچایا ہے اب وہ لوگ آزاد کشمیر کا رخ کرنا چاہتے ہیں لیکن 25 جولائی کو بتا دو انہیں کہ ہم تمہیں آزاد کشمیر میں ووٹ چوری نہیں کرنے دینگے آپ اپنے ووٹ پہ پہرہ دے کر ان بکسہ چوروں کا راستہ روکیے پوری قوم اور پورا پاکستان آپکی طرف دیکھ رہا ہے تمام ظلم اور جبر کے باوجود ہاتھ سے ہاتھ ملا کر امید حوصلے اور جرأت کیساتھ آپ نے آگے بڑھنا ہے۔ .25 جولائی کو آپ نے صرف ووٹ ہی نہیں دینا اپنے ووٹ پہ پہرہ بھی دینا ہے مقدس کام اللہ تعالیٰ آپ سے بھی لے رہا ہے کیونکہ ان کشمیر فروشوں اور ووٹ چوروں کو بے نقاب کرنا بھی ایک قومی خدمت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں