اساتذہ کیلئے مائیکروسافٹ 365کے 5لاکھ لائسنس کی خریداری

اساتذہ کیلئے مائیکروسافٹ 365کے 5لاکھ لائسنس کی خریداری

ٹیچر 200طلبہ کو ایک ساتھ پڑھا سکیں گے ، پاس ورڈ اور لاگ ان فراہم کیا جائیگا

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے مائیکروسافٹ365کے 5 لاکھ لائسنس کی خریداری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے ذیلی ادارے قائد اعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے تحت مائیکروسافٹ365 کے منصوبہ کو نافذ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے پانچ لاکھ اساتذہ کو اس سافٹ ویئر تک رسائی دی جا رہی ہے اور ہر ٹیچر کو پاس ورڈ اور لاگ ان فراہم کیا جا رہا ہے ۔اکیڈمی کے مطابق مائیکروسافٹ کے اس سافٹ ویئر کے تحت اساتذہ بیک وقت 200 طلبہ کی کلاس بھی پڑھا سکتے ہیں جبکہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے سے طلبہ کو اسائنمنٹ بھی دی جا سکے گی۔ اکیڈمی کے مطابق اس سافٹ ویئر پر حکومت نے پیسے خرچ نہیں کیے بلکہ یہ کمپنی کی جانب سے مفت فراہم کیا گیا ہے ۔ اکیڈمی اس سافٹ ویئر کے ذریعے سے اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کا بھی بندوبست کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں