ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز تعمیرات کیخلاف آپریشن

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز تعمیرات کیخلاف آپریشن

بوسن روڈ پر آفس ،سٹور کا مین گیٹ اور 2دکانیں غوث الاعظم روڈ پر 2دکانین سیل

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ناجائز تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے بوسن روڈ نزد بچ ولاز شیخ محمد امجد کا امجد سٹیل کے نام سے آفس اور سٹور کا مین گیٹ،محمد رمضان کی 2عدد دکا نیں ، غوث الاعظم روڈنزد وریام چوک پر محمد اکرم و محمد زوہیب وغیرہ کی 2عدد دکا نیں سیل کر دیں۔ناردرن بائی پاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نگانہ چوک ایم اے جناح روڈ پر محمد زبیر کی دکان کا مین گیٹ اور فرنٹ دیوار،ناردرن بائی پاس روڈ پر ڈاکٹر سعید ربانی کی زیر تعمیر چار دیواری اور چھپر ہوٹل گرا دیاجبکہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کی نشاندہی پر سورج میانی روڈ نزد سکندری نالہ ائیر پورٹ اپروچ روڈ پر پیپسی گودام کے زیر استعمال ایم ڈی اے کی جگہ برائے ائیر پورٹ روڈ کو خالی کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کی مہلت دے دی۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں