نیو سہارااسپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن لیونگ سنٹر میں وہیل چیئرز کی تقسیم

نیو سہارااسپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن لیونگ  سنٹر میں وہیل چیئرز کی تقسیم

نیو سہارااسپیشل سپورٹس اینڈویلفیئر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب لیونگ سنٹر میں مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں

ملتان(خبرنگارخصوصی)اس موقع پر مہمان خصوصی سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میاں فضل الٰہی شیخ نے معذور افراد محمد آفتاب احمد، محمد طاہر اور دیگر کو وہیل چیئرز دیں۔ اس موقع پر رانا فرہادالرحمن صدر نیو سہارااسپیشل سپورٹس اینڈویلفیئر آر گنائزیشن نے مہمان خصوصی کو دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر میاں فضل الٰہی شیخ نے یقین دلایا کہ معذور افراد کے مسائل کے حل میں ہر ممکن معاونت دی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں