کراپ پروٹیکشن کے انتخابات ڈاکٹر شفیق پتافی چیئرمین منتخب

کراپ پروٹیکشن کے انتخابات  ڈاکٹر شفیق پتافی چیئرمین منتخب

پاکستان کراپ پروٹیکشن کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر شفیق پتافی کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا

ملتان (وقائع نگار خصوصی )تفصیل کے مطابق پاکستان کراپ پروٹیکشن کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر شفیق پتافی چیئرمین جبکہ راؤ شاہد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ یوسف واہلہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، فدا حسین گاڈی سیکرٹری لیگل ، میاں محسن اسلم فنانس سیکرٹری، اعظم چیمہ وائس چیئرمین اور عارف شیخ سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ۔ پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری 2 اکتوبر کو ملتان میں ہوگی جس میں معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان جمشید چیمہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں