ڈینگی کے شبہ میں 4 نئے مریض نشتر ہسپتال ملتان میں داخل

ڈینگی کے شبہ میں 4 نئے مریض نشتر ہسپتال ملتان میں داخل

ڈینگی کے شبہ میں 4 نئے مریض نشتر ہسپتال ملتان میں داخل

ملتان(نیوز رپورٹر)،رپورٹس کا انتظار ،ڈینگی میں مبتلا 3 مریض پہلے سے زیر علاج ،ایک مریض کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں وارڈ 18 کو ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ بنا دیا گیا ہے ڈینگی میں مبتلا لیہ کی 20 سالہ طوبیٰ، بارکھان کے 34 سالہ غفور اور وہاڑی کے 28 سالہ ندیم پہلے سے زیر علاج ہیں جبکہ سوموار کی رات ڈینگی کہ شبہ میں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن میں ملتان کی 15 سالہ سائرہ، 27 سالہ محمد وسیم، خانیوال کے 22 سالہ قصور اور جھنگ کے 44 سالہ ساجد کو منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جس کی رپورٹس کا انتظار ہے ، اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ رپورٹ ہونے والے تمام ڈینگی مریض لاہور سے بیماری میں مبتلا ہو کر اپنے آبائی علاقوں میں پہنچے ہیں جہاں سے انہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں