چہلم امام حسینؓ،سی پی او ملتان نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

چہلم امام حسینؓ،سی پی او ملتان نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

منیر مسعود مارتھ نے سرچنگ پوائنٹس، واک تھروگیٹس اور مانیٹرنگ کے عمل کو چیک کیا

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے چہلم حضرت امام حسین ؓو شہدائے کربلا کے حوالے سے شہر کے مختلف جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے جلوس امام بارگاہ جوادیہ، جلوس امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز، جلوس حویلی مرید شاہ اور دیگر جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلیزئی، ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل، ایس پی سٹی ڈویژن راؤ نعیم شاہد اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ۔وزٹ کے دوران سی پی او ملتان نے سرچنگ پوائنٹس، واک تھروگیٹس اور مانیٹرنگ کے عمل کو چیک کیا۔سی پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوسوں اور مجالس کو بہترین سکیورٹی اور پرامن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ ہماری ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں