رجسٹرڈ 25 اپ ڈیٹ نہ کرنیوالے : ایس ایچ اوز کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

رجسٹرڈ 25 اپ ڈیٹ نہ کرنیوالے : ایس ایچ اوز کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

ملتان کے 32تھانوں میں گزشتہ کئی ماہ سے ایس ایچ او ز نے رجسٹرڈ نمبر25لکھنا بند کر دیا ،نئے افسران کیلئے علاقے کی صورتحال سے آگاہی مشکل، جرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں،مانیٹرنگ کیلئے خود میں مختلف تھانوں کے سرپرائز وزٹ کروں گا ،سی پی او، آئے روز کی ٹرا نسفر اور پوسٹنگ سے بھی ر جسٹرڈ کو باقاعدگی سے لکھنا مسئلہ بن گیا ہے ،ایس ایچ اوز کا موقف

ملتان (نعمان خان بابر سے )تھانوں میں ایس ایچ اوز کی عدم دلچسپی ، احکامات کے باوجود رجسٹرڈ نمبر 25 لکھنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے علاقے کی جانکاری مشکل ہونے پر نئے تعینات انسپکٹرز کیلئے وارداتوں کو روکنا مشکل ہو گیا جس پر سی پی او نے رجسٹرڈ کو با قاعدگی سے لکھنے اور متعلقہ ایس پیز کو بھی رجسٹرڈ کی مانیٹرنگ کیساتھ غفلت پر متعلقہ ایس ایچ اوز کیخلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات دے دئیے تفصیل کے مطابق ملتان میں تھانوں کی تعداد 32 ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ سے مختلف تھانوں میں تعینات ایس ایچ او ز نے رجسٹرڈ نمبر25لکھنا بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے نئے تعینات ہونے والے افسران کیلئے علاقے کی صورتحال ،ملزمان اور علاقہ معززین کے حوالے سے آگاہی آسان نہیں رہی جس کیو جہ سے تھانے میں تعینات عملے سے کارکردگی کی بنیاد پر کام لینا بھی نئے ایس ایچ اوز کیلئے مشکل ہو گیا ہے جس سے جرائم کی وارداتیں کافی حدتک بڑھ گئی ہیں تاہم اس حوالے سے سی پی او منیر مارتھ نے دنیا کو بتایا کہ پولیس سے متعلق تما م رجسٹرڈ ہی اہم ہیں لیکن رجسٹرڈ نمبر25کی اپنی اہمیت ہے جسے نہ لکھنے والے ا یس ایچ او کیخلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات دے دئیے ہیں اور مانیٹرنگ کیلئے خود میں مختلف تھانوں کے سرپرائز وزٹ کروں گا دوسری جانب سے ایس ایچ او ز کا موقف ہے کہ ضلع کے مختلف تھانوں میں آئے روز کی ٹرا نسفر اور پوسٹنگ سے بھی ر جسٹرڈ کو باقاعدگی سے لکھنا مسئلہ بن گیا ہے اسی لیے پولیس حکام کو بھی تعیناتی کے مدت کے حوالے سے مناسب حکمت عملی بنانی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں