پاکستانی بچے دنیاکے کسی میدان میں پیچھے نہیں:مظہرالحق

پاکستانی بچے دنیاکے کسی میدان میں پیچھے نہیں:مظہرالحق

طالبات کی بنائی سائنسی اشیا کو بہتر کرکے مشینیں بن سکتی ہیں:سیکرٹری ایجوکیشن گورنمنٹ جونیئرماڈل گرلز ہائی سکول بوسن روڈ ملتان کادورہ ،تقریب سے خطاب

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب خواجہ مظہرالحق نے کہاہے کہ پاکستانی بچے ٹیلنٹ اور نئی ایجادات میں دنیا کے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں،سکول طالبات کی ہاتھوں سے بنائی گئی سائنسی اشیا کو مزید بہتر کرکے مشینیں بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔ خواجہ مظہرالحق نے گورنمنٹ جونیئرماڈل گرلز ہائی سکول بوسن روڈ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائنس کا میعار بھی یہ ہی ہے کہ جو چیز بھی پڑھی اور یاد کی جائے اسکی بنیادی اپلی کیشن طالبعلموں کولازمی آنی چاہئے ۔ ڈپٹی سیکرٹری نے طالبات سے مختلف سائنسی سوالات بھی پوچھے ۔انہوں نے کہا کہ مری دعاہے کہ یہ ادارہ ٹیچرز کی محنت کے ساتھ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اور طالبات تعلیمی میدان میں اپنا نام روشن کریں۔انہوں نے طالبات کی طرف سے گملوں پر بنائی گئی بلیوپاٹری،ری سائیکلنگ اور پٹ سن سے بنائی گئی گھریلو استعمال کی مختلف اشیا پر سینئر ٹیچرز کی محنت اور خدمات پر راشدہ طاہر،عذرا پروین،قراۃ العین،افشاں آفتاب،لبنیٰ احمد،رفعت آرا،علیزہ اسلم کو شاباش دی ،ٹیچرز نے خواجہ مظہرالحق کو سکول کے بوٹینیکل گارڈن کاوزٹ بھی کرایا،انہیں بتایاگیاکہ بچے اس کاوش کی وجہ سے برٹش انٹرنیشنل کونسل ایوارڈ کیلئے بہت جلد کوالیفائی کرلیں گے ۔پرنسپل سکول حناناز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بچیاں بڑے ہو کر ان اشیا کو خود سے بنا کر روزگار سے بھی مستفید ہوسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں