ہم کل ایف بی آر کو فتح کرنے نکلیں گے :خواجہ محمد شفیق

ہم کل ایف بی آر کو فتح کرنے نکلیں گے :خواجہ محمد شفیق

ملک بھر کے تاجر دھرنا کیلئے فیض آباد راوالپنڈی پہنچیں گے :کنونش سے خطابمطالبات کی منظوری تک احتجاج کی سیریل جاری رہے گی :نعیم میر اوردیگر رہنما

ملتان (نیوز رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی جبری رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیل جیسے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف تاجر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہوکرکل فیض آباد چوک راولپنڈی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں گے یہ وقت نواورنیور کا ہے تاجر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے اور ٹیکسز ادا کرکے ملکی ریونیو میں مدد دیتے ہیں اگر حکومت یہ سب نہیں چاہتی تو تاجر کاروبار بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کر دیتے ہیں۔انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام مقامی کلب میں جنوبی پنجاب تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر کو چوروں ڈاکو ؤں کا مسکن کہا تھا وہ تاجروں کی بجائے پہلے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو گرفت میں لائیں پھر تاجروں کی طرف آئیں ہم کل ایف بی آر کو فتح کرنے نکلیں گے ملک بھر کے تاجر دھرنا کے لیے فیض آباد راوالپنڈی پہنچیں گے ۔ جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا کہ حکومت سے نمٹنا آسان نہیں ہم حکومت سے ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج کی سیریل جاری رہے گی تاجر فیض آباد دھرنا میں بھرپور شرکت کریں گے اور ہڑتال کا آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،شیخ بشارت شوکت،ممتاز علی بابر،مرزا اعجاز علی،شیخ طاہر امجد،طارق کریم چوہدری،حاجی تنویر لیہ،شیخ محمد سلیم وہاڑی،شیخ محمد نقیب ڈی جی خان،سید امیر حسن مظفر گڑھ،چوہدری محمد عمران،عزیز الرحمن انصاری نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں