کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں ریلی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں ریلی

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم بند کروائے :پرنسپل ڈاکٹر جاوید اصغر کاخطاب

جہانیاں (نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جہانیاں میں بھی یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ریلی کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد جاوید اصغر نے کی ،ریلی میں کالج کے پرنسپل ،اساتذہ سمیت طلبانے بھر پور تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد جاوید اصغر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم بند کروائے ،پروفیسر غلام عباس کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی اس مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،مودی سرکار کی حکومت کشمیریوں پر مظالم بند کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پروفیسر ساجد بشیر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اس مسئلہ پر کھوکھلے بیانات جاری کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ۔ پرنسل ڈاکٹر محمد جاوید اصغر نے طلبا کو یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیا ،ریلی میں اساتذہ اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور طلبانے کشمیر بنے گا پاکستان کے بھر پور نعرے لگائے ، ریلی کالج کے فرسٹ بلاک سے شروع کی گئی اور کالج کے مین گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی، اس موقع پر پروفیسر مظاہر عباس ،پروفیسر غلام عباس ،ڈاکٹر شہزاد،پروفیسر ساجد بشیر ،پروفیسر افضال حامدی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں