تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی،سٹاک کیٹیگری کی ریس مکمل

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی،سٹاک کیٹیگری کی ریس مکمل

66گاڑیوں میں 6گاڑیاں خواتین کی تھیں، فائنل کیلئے 195کلو میٹر کا ٹریک بنایاگیا

ملتان(نیوز رپورٹر) چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی2021ء کے تیسرے روز سٹاک کیٹیگری کی ریس مکمل ہو گئی، سٹاک کیٹگری کے مقابلوں میں 66گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 6گاڑیاں خواتین کی شامل تھیں۔ سٹاک کیٹیگری کے فائنل مقابلے کیلئے 195کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے ، جبکہ خواتین کیلئے مڈ پوائنٹ 110کلو میٹر کا ٹریک مختص تھا، تمام گاڑیوں نے ٹریک کو مکمل کیا۔چیئر مین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ظفر چیمہ نے کوالیفائنگ مقابلوں کے فاتح یاسر احمد کی گاڑی کو فلیگ آف کر کے ٹریک پر روانہ کر کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ٹی ڈی سی پی توقیر رضا کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی ڈی جی خان ڈویژن کے عوام کیلئے ایک بہترین تفریح ہے ،جیپ ریلی کا ٹریک مظفرگڑھ اور لیہ کے اضلاع پر محیط ہے ، جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں اس طرح کے پروگرام احسن اقدام ہے ۔ ایسے پروگرام علاقے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیپ ریلی کو نہ صرف ریجنل بلکہ بین الاقوامی سطح پر لے کر جائیں گے ۔چھٹی ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پری پیرڈ کیٹیگری کے مقابلے 28نومبر کو منعقد ہونگے ،جس میں 43گاڑیاں حصہ لیں گی، سابقہ ریلی کے فاتح صاحبزادہ محمد علی سلطان اپنے اعزاز کادفاع کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں