قابل پولیس افسر انعام اورستائش کے مستحق :منیر مارتھ

قابل پولیس افسر انعام اورستائش کے مستحق :منیر مارتھ

سی پی او ملتان نے نمایاں کارکردگی کے حامل 63پولیس افسروں کو انعامات دئیے

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے ملتان پولیس میں نمایاں کارکردگی کے حامل افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے ۔ سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس میں ایسے افسران اور جوانوں کی کوئی کمی نہیں جنہوں نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور محکمہ کے وقارو سر بلندی کیلئے ان تھک محنت کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسر انعام اور ستائش کے مستحق ہیں۔ سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے محکمہ پولیس میں دوران ڈیوٹی نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے اور سنگین نوعیت کے متعدد کیسز ٹریس کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ایس ایچ او سیتل ماڑی قسور حسین کالرو، ایس ایچ او بستی ملوک راجہ محمد الطاف، سب انسپکٹر ضیا الرحمن، ایس ایچ او سٹی شجاع آباد سب انسپکٹر محمد یعقوب، سب انسپکٹر محمد شمعون، انچارج آئی ٹی سی آئی اے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رمضان، انچارج آئی ٹی سی آئی اے شوکت حسین کمانڈو، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد اقبال، انچارج سی آر او برانچ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جاوید انصاری، پی آر او ٹو سی پی او محمد فیاض حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود اقبال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر حیدر علی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شکیل احمد، ہیڈ کانسٹیبل محمد شاہد حفیظ، شاہد ریاض، ساجد ممتاز، شوکت علی اور ہیڈ کانسٹیبل غلام ناصر سمیت 63 پولیس افسروں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں