قتل کے ملزم کو عمر قیدبامشقت اورلاکھ جرمانہ، 3 بری

قتل کے ملزم کو عمر قیدبامشقت اورلاکھ جرمانہ، 3 بری

ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ لڈن میں درج قتل کے مقدمہ میں سزا سنائی

لڈن (نامہ نگار)قتل کے مقدمہ میں عدالت نے ایک ملزم کو عمرقید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ تین ملزموں کو بری کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج سید زاہد حسین نے پچھلے سال تھانہ لڈن میں درج قتل کے مقدمہ میں ملزم عمران کو جرم ثابت ہونے عمر قید با مشقت اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جبکہ اسکے ہمراہی ملزموں نیاز، افضل اور قیصر کو بری کر دیا۔ ملزم عمران نے شاہد کھرل نامی شخص کو قتل کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں