اساتذہ کی گریڈ 20میں ترقی ،کورس 15جنوری سے شروع

اساتذہ کی گریڈ 20میں ترقی ،کورس 15جنوری سے شروع

ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کیلئے پروموشن کورس کا شیڈول فائنل کردیا گیا۔

 پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کے لیے پنجاب ایچ ای سی کے تحت کورس کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا جوچار ہفتوں پر محیط ہوگا۔پروموشن کورس میں ترقیوں کے اہل 105 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی شمولیت ہوگی جبکہ ترقیوں کے اہل 100 کالج لیکچررز بھی پروموشن کورس میں شامل ہوں گے ۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے پروموشن کورس میں شامل اساتذہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، پروموشن کورس میں شمولیت کرنے والے اساتذہ ہی گریڈ 20 میں ترقیوں کے لیے اہل تصور ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں