ضلع خانیوال کی انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

ضلع خانیوال کی انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع میں مثبت لاوا سائٹز،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا بھی حکم دیدیا ہے ۔انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو مسلسل سرویلنس کے لئے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ڈی سی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عامر شیرازی نے انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کو ڈینگی سے پاک کرنا ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں،رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے میونسپل کمیٹیز مناسب طریقے سے کوڑا تلف کریں ،کورونا کی نئی لہر میں شدت آرہی ہے ،زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسینیٹ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں