پارکوں میں شادی کی تقریبات نہ کرنیکافیصلہ خوش آئند قرار

 پارکوں میں شادی کی تقریبات نہ کرنیکافیصلہ خوش آئند قرار

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے پارکوں میں شادی کی تقریبات پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ اقدام عوام کے وسیع ترمفاد میں اٹھایاگیاہے ۔

پارکوں میں شادی کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا تھا، اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر ایجنڈوں کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ پارکوں میں شادی کی تقریبات کی مستقبل میں اجازت نہیں ہو گی، ہمیں بہت سی عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ شادی کی تقریبات سے پارکوں میں گھاس پودوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں میں شادی کی تقریبات سے ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ ہو رہا تھا لیکن پارکوں کی خوبصورتی اور سہولیات کو بہتر ین بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں