ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان قبضہ مافیا کیخلاف متحرک

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان قبضہ مافیا کیخلاف متحرک

ملتان(خبرنگار خصوصی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر چودھری نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔

 ایف آئی آر درج کرادی اور کروڑوں روپے کی ریلوے اراضی کو بچانے کے لئے ہائی کورٹ میں کیس دائر کرنے کے ساتھ ساتھ کمشنر ڈیرہ غازی خان، سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و دیگر متعلقہ ریونیو حکام کو ریکارڈ کی درستگی کے لئے خطوط جاری کر دئیے ۔ بتایاگیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں بطرف کوٹ چھٹہ نزد ریلوے کراسنگ نمبر 210 کے قریب کرنل ریٹائرڈ شہر یار خان اور بلڈر شیخ زاہد عثمان، شہزاد جسکانی نے اپنی ہاؤسنگ کالونی سے منسلک ریلوے کی اراضی پر کئی بار قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ نوید مبشر نے کہا ہے کسی کو بھی ریلوے کی زمین پر ایک اینٹ تک بھی نہیں لگانے دیں گے ، زاہد عثمان شہزاد جسکانی نے ریلوے پر کورٹ کیس کیا ہے جس کو ہم ختم کروا کے دم لیں گے ہم ریلوے اراضی کی حفاظت اپنے بچوں کی طرح کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں