پولیس اہلکار نے کھاد سیل کاؤنٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

پولیس اہلکار نے کھاد سیل کاؤنٹر کا کنٹرول سنبھال لیا

جہانیاں(نمائندہ دنیا) پولیس اہلکار نے سیل کاؤنٹر کا کنٹرول سنبھال کر سفارشی افراد کو کھاد فراہم کرنا شروع کردی ۔

تفصیل کے مطابق جہانیاں میں کھادکا بحران برقرار ہے ، کسان کھادکے حصول کے لئے لمبی لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں۔ کسانوں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار ساجدنے محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت سے کھاد بلیک میں فروخت کرنا شروع کردی، اہلکارساجد سفارشی افراد کو کھاد کی پرچیاں بنا کر دینے لگا ،لائنوں میں لگے کسان کھادکے حصول کے لئے رل گئے ،گھنٹوں انتظار کے بعد دو بوریاں دی جاتی ہیں ،باقی کھاد پولیس اہلکار ساجد سفارشی زمینداروں کو بلیک میں فروخت کردیتا ہے ، پہلے بھی متعدد بار شکایات کی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ کسانوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں