منی بجٹ لاکر مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیاگیا:محمد کاشف

منی بجٹ لاکر مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیاگیا:محمد کاشف

ملتان(نیوز رپورٹر) مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد نے ایف بی آر کے چیف ریونیو آفیسر عامر آمین بھٹی اور سیکرٹری ریونیو بجٹ اسد عزیز سے ملاقات کی۔

جبکہ مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر مرکزی تنظیم تاجران اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ملک ظہیر ،جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی طاہر تاج بھٹی اور مرکزی ترجمان راجہ ضیائاحمد بھی موجود تھے ۔اس مو قع پر گفتگو کرتے ہو ئے محمد کاشف چوہدری نے کہا ایف بی آر وزیر خزانہ شو کت تر ین کے وعدے کے مطابق پوائنٹ آف سیل کا نفاذ 1000 مربع فٹ کی بنیاد پر کرنے کی بجائے کاروباروں کے حجم کی بنیاد پر ،فرنیچر سمیت متعدد کاروباروں اور کاٹیج انڈسٹری کو استثنیٰ جبکہ ملک بھر کی مارکیٹوں کے عام تاجروں کیلئے آسان و سادہ فکس ٹیکس کا نظام لایا جا نا تھا ۔

تاکہ وہ آسان اردو کے فارم کے زریعے خود بینکوں میں اپنا ٹیکس جمع کروا سکیں اور انکو ایف بی آر کی طرف سے نوٹسز ،آڈٹ ،بلیک میلنگ کا خطرہ نہ رہے ،انہوں نے کہا آج کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس پر قانون سازی نہیں کی جا سکی ، انہوں نے کہا کہ منی بجٹ راتوں رات پاس کروا کر اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹیں ختم ،نئے ٹیکسز کا نفاذ اور مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیا انہوں نے کہاایسے حالات میں تاجروں کے پاس احتجاجوں کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں