غیرقانونی آئل ٹینکرز سٹینڈ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

غیرقانونی آئل ٹینکرز سٹینڈ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

وہاڑی(خبر نگار )آئل ٹینکرز مافیا نے وکلاء کالونی اور تبلیغی مرکز کے درمیان غیرقانونی سٹینڈ قائم کر لیا۔

تفصیل کے مطابقآئل ٹینکرز مافیا نے وکلاء کالونی اور تبلیغی مرکز کے بالکل درمیان غیر قانونی ٹینکرز اسٹینڈ قائم کر رکھا ہے جو نہ صرف ٹریفک بلاک کا سبب بن رہے ہیں بلکہ شہر کے لئے سکیورٹی رسک بھی بنے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے وکلاء نے متعدد بار ڈی سی وہاڑی کو شکایات بھی درج کروائی مگر ضلعی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے ۔

شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ٹینکرزسٹینڈ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ وکلاء، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ملتان و دیگر حکام سے وکلاء کالونی اور تبلیغی مرکز کے درمیان تیل سے بھرے کھڑے سینکڑوں آئل ٹینکرز کو شہر سے باہر شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے آئل ٹینکرز شہر سے باہر شفٹ نہ کئے تو احتجاج شروع کر دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں