پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز میں اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد

پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز میں اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد

بورے والا ( نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ ڈگری کالج فار بوائز میں اکیڈمک بلاکٍ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

نجی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تعمیر کروائے گئے اکیڈمک بلاک کاسنگ بنیاد ڈاکٹر رانا حامد محمود خان نے رکھا پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہی بلاک جو ہم تعمیر کریں تو 85 کروڑ میں ہوتا ہے یہی بلاک اگر حکومت بنائے تو لاگت دو ارب روپے ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ بلاک کو سولر سسٹم سمیت تمام مطلوبہ سہولیات سے مزین کیا جائے گا۔

اس بلاک میں تعلیم حاصل کرکے بچے اپنا اور وطن عزیز کا نام روشن کریں گے اس موقع پر دیگر معززین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پروفیسر مظفر حسین، پروفیسر اسحاق وسیر اور دیگر تدریسی عملہ بھی موجود تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں