جہانیاں:پٹرولنگ پوسٹ کے قریب چوری ڈکیتی کی وارداتیں

جہانیاں:پٹرولنگ پوسٹ کے قریب چوری ڈکیتی کی وارداتیں

جہانیاں(نمائندہ دنیا)پٹرولنگ پولیس پرویز والا کی ناقص کارکردگی ،چیک پوسٹ کے قریب چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔

 تفصیل کے مطابق جہانیاں پٹرولنگ پولیس پرویز والا کے اہلکاروں کی ناقص کارکردگی کے باعث چیک پوسٹ کے قریب ہی چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں ہیں وارداتوں سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ پٹرولنگ پولیس عملہ گشت کی بجائے پٹرول پمپیوں اور ہوٹلوں تک محدود ہے گشت نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹیوب ویلوں کی موٹریں اور تاریں چوری ہورہی ہیں گزشتہ رات بھی چور ٹیوب ویل سے قیمتی موٹر چوری کرکے فرار ہوگئے پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں اہل علاقہ نے ایس پی پٹرولنگ ,ڈی پی او خانیوال,آرپی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں