مسائل کو بلا تاخیر اور ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے :قمرالزمان

مسائل کو بلا تاخیر اور ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے :قمرالزمان

ملتان (نیوز رپورٹر ) محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب میں آنے والے لوگوں کے مسائل کو بلا تاخیر اور ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

 اور میرٹ پر معاملات کے حل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے یہ باتیں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن قمرالزمان قیصرانی نے افسران کے تعارفی اجلاس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے مسائل خدمت کے جذبے سے حل کیے جائیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں