اشیا کے کم نرخ کا فائدہ صارفین کو ہونا چاہیے :سلمان خان

اشیا کے کم نرخ کا فائدہ صارفین کو ہونا چاہیے :سلمان خان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)حکومت پنجاب کی طرف سے شہریوں کو سستی سبزیوں،پھلوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے منڈیوں کی کڑی نگرانی کا حکم ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ساتھ دیگر تحصیلوں کی منڈیوں کے اچانک دورے کرنا شروع کردئیے ۔

انہوں نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کبیروالا کا دورہ کرکے آکشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی نے ٹماٹر،آلو،پیاز،لہسن ادرک کی ڈیمانڈ سپلائی بارے معلومات لیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بولی سے قبل نرخ کا قریبی اضلاع کی منڈیوں سے تقابلی جائزہ لیا جائے ،ضلع کی تمام منڈیوں میں آکشن کے میکانزم کو مؤثر کرنے کی ضرورت ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منڈیوں میں سبزیوں،پھلوں کے کم نرخ کا فائدہ اوپن مارکیٹ میں عام صارفین کو پہنچنا چاہئے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سلمان خان اور اے ڈی سی آر عمر شیرازی نے حادثہ کے باعث جاں بحق ہونے والے پٹواری ارشد ڈوگر کے گھر 15 ونوئی جاکر لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے بیٹے کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں