ملتان میں بھی قرآن کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان میں بھی قرآن کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ۔۔۔

ریلیاں نکالی گئیں، ملی لیبر فیڈریشن اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پر احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قرآن پاک کی حرمت کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر قائدانہ کردار ادا کرے ، سویڈش سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔ ملی لیبر فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر نواز چدھڑ کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کرنا بدترین مغربی دہشت گردی ہے ، قرآن مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے ، بے حرمتی کے پے درپے واقعات پر مسلمان چپ نہیں بیٹھیں گے ،اگر ہولو کاسٹ پر بات کرنا جرم ہے تو قرآن مجید اور رسول اللہ ؐ کی شان اقدس میں گستاخی جرم کیوں نہیں ہوسکتی؟ ،قرآن مجید کی حرمت اور تقدس کے حوالے سے اقوام متحدہ قانون سازی کرے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں