گیس کی لوڈشیڈنگ ،سلنڈر پہنچ سے باہر ،شہری چیخ اٹھے

گیس کی لوڈشیڈنگ ،سلنڈر پہنچ سے باہر ،شہری چیخ اٹھے

ملتان(خصوصی رپورٹر) گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں ، سلنڈر بھی پہنچ سے باہر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا اس پر عمل نہیں ہورہا ہے چند گھنٹے کے لئے گیس آتی ہے جس کے بعد چولہے بند ہوجاتے ہیں، رہی سہی کسر کمپریسر استعمال کرنے والے پوری کردیتے ہیں، ان کے خلاف آپریشن بھی ناکام ہوگیا ، سلنڈر بھی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے ، اس وقت مائع گیس 250روپے کلو مل رہی ہے جو دو دن نہیں چلتی غریب آدمی کہاں جائے ۔شہریوں کا کہناہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف غریبوں کا بھی سوچیں اور گیس کی ہروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ زندگی میں کچھ آسانیاں پیدا ہوں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں