گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کرم پور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کرم  پور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

کرمپور (نامہ نگار)گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کرم پور کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

 جس کی سربراہی ادارہ کے پرنسپل محمدیونس چودھری نے کی، ریلی میں اساتذہ اور طلبا نے بھر پور شرکت کی ۔ پرنسپل محمدیونس چودھری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گی، انھوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے تاکہ ان مظلوموں کو بھی امن کی زندگی نصیب ہو سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں