زکریایونیورسٹی ،اردوکی امتحانی جوابی کاپیوں کی غیرقانونی چیکنگ

زکریایونیورسٹی ،اردوکی امتحانی جوابی کاپیوں کی غیرقانونی چیکنگ

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیئرمین شعبہ اردو بہائالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے خلاف ضابطہ و قانون امتحانی جوابی کاپیاں (برائے ایم اردو پارٹ فرسٹ اور پارٹ سیکنڈ ) چیکنگ کے لئے خود رکھیں لیں۔

 تفصیلات کے مطابق شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے ایم اردو (سالانہ) کی جوابی کاپیوں کی تقسیم میں اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایم اے اردو (سالانہ)پارٹ فرسٹ اور پارٹ سیکنڈ کے پانچ مکمل پرچے (جوابی کاپیاں) ازخود اپنے نام سے جاری کر لئے جن کی تعدادساڑھے 7ہزار ہیں اس کے علاہ اپنے پیپرز کے ہیڈ آف ایگزامینر بھی خود بن گئے اس کے لاکھوں روپے الگ سے وصول کئے جبکہ ساڑھے چھ لاکھ روپے پیپر چیکنگ کابل وصول کرلیا۔یونیورسٹی قواعد کے مطابق جوابی کاپیوں کی تقسیم کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داری ہے ۔ڈاکٹر ممتازکلیانی کے عمل سے زکریا یونیورسٹی کے امتحان نظام پر بھی سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں