ٹرانسفارمر خراب،وولیٹج بھی کم،آدھے علاقے کی بجلی بند

 ٹرانسفارمر خراب،وولیٹج بھی کم،آدھے علاقے کی بجلی بند

جودھ پور(نمائندہ دنیا)جودھ پور کاٹرانسفارمر خراب رہنا معمول گیا،وولٹیج بھی کم ہیں، آدھا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، سحری اور افطاری میں مکینوں کو۔۔

 مشکلا ت کا سامنا ہے ،محلہ آرائیاں والا کے مکینوں کے فریج ،ٹی وی ،پنکھے اورواٹر پمپ جل گئے ،لائن مین کام کرنے کے بجائے گھر پر آرام کرکے مفت کی تنخواہیں بٹور رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق جودھپور محلہ آرائیاں والا کا ٹرانسفارمر اکثر خراب رہتا ہے ،واپڈا اہلکار فون اٹھانا پسند نہیں کرتے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے محلہ کے اکلوتے ٹرانسفارمر سے دو چکیوں کو بھی غیر قانونی کنکشن فراہم کئے گئے ہیں جس سے وولٹیج اپ ڈاؤن ہوتے ہیں،ہمارا لاکھوں کا قیمتی سامان جل چکا ہے ، ایس ڈی او مخدوم پور،ایکسین کبیروالا اورایس ڈی او خانیوال سے مطالبہ ہے کہ چکیوں کے غیر قانونی کنکشن ختم کرائیں اور ٹرانسفارمر کو مستقل ٹھیک کرایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں