پیسٹی سائیڈکمپنی کے وئیر ہاوس پر چھاپہ،جعلی زہر برآمد

پیسٹی سائیڈکمپنی کے وئیر ہاوس پر چھاپہ،جعلی زہر برآمد

ملتان( وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ رانا فقیر محمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نجی پیسٹی سائیڈکمپنی کے وئیر ہاوس پر۔۔۔

 چھاپہ مارکر سب سٹینڈرڈ جڑی بوٹی مار زہر کلفوپ کے 7ہزار 998 پیک پکڑ لئے ۔پکڑی گئی جعلی جڑی بوٹی مار زہر کی مالیت 1کروڑ 15لاکھ33ہزار 300 روپے بنتی ہے ۔پیسٹی سائیڈز انسپکٹر شاہد حسین نے پکڑی گئی زہر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کردی اورمزید کارروائی کیلئے مذکورہ زہر کے نمونے حاصل کرکے کیمیائی تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادئیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں