خانیوال، بازاروں، ہسپتالوں ،بس اڈوں پر بھکاریوں کی بھر مار

خانیوال، بازاروں، ہسپتالوں ،بس اڈوں پر بھکاریوں کی بھر مار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال شہر کے اہم بازاروں،ہسپتالوں ،ٹرانسپورٹ اڈوںمیں بھکاریوں کی بھرمار ہوگئی۔۔۔

آپریشن کرنے والے ادارے دفاتر تک محدود جبکہ سادہ لوح عوام بھکاریوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے بھکاریوں کے خلاف آپریشن نہ کئے جانے کے باعث شہر کے اہم بازاروں،سرکاری ونجی ہسپتالوں اور مسافر اڈوں پر مختلف روپ دھارے مردوخواتین اور بچوں پر مشتمل بھکاریوں کے گروہ سادہ لوح شہریوں،مریضوں اور ان کے لواحقین اور مسافروں کو مسلسل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان گروہوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کرکے ان سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں