سی پی او اور ڈپٹی کمشنر ملتان مفت آٹا سپلائی کا جائزہ لینے جلا لپورپیروالا پہنچ گئے

سی پی او اور ڈپٹی کمشنر ملتان مفت آٹا  سپلائی کا جائزہ لینے جلا لپورپیروالا پہنچ گئے

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کے ہمراہ جلالپور پیر والا میں مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کا دورہ کیا۔

 انہوں نے سکیورٹی، آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان نے اس موقع پر آٹے کے حصول کے لیے موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔ سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے سکیورٹی پر مامور پولیس افسروں اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ مستحق افراد کو مفت آٹا کی فراہمی کے عمل میں مزید سہولیات و آسانیاں پیدا کریں اور نظم و ضبط کو قائم رکھیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں