ڈاکٹر عبدالمجید تیسری بار سی ای او ہیلتھ خانیوال تعینات ،نوٹیفکیشن جاری
جہانیاں (نمائندہ دنیا)ڈاکٹر عبدالمجید کو تیسری بار سی ای او ہیلتھ خانیوال تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈاکٹر عبدالمجید کو تیسری بار سی ای او ہیلتھ خانیوال تعینات کر دیا ۔ سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر محمد کاظم کو تبدیل کرتے ہوئے ایم ایس گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان تعینات کر دیا گیاجبکہ ایم ایس گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان ڈاکٹر محمد شعیب اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔