سیمنٹ،بجری،ریت ،اینٹیں اورسریا بھی مہنگا،تعمیراتی کام ٹھپ
سرائے سدھو(نامہ نگار)پٹرول،ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث تعمیراتی کاموں کو بریک لگ گئی۔۔۔
سیمنٹ کی بوری 60 سے 70روپے ، سریا 40 سے 50 روپے کلو تک مہنگا ہو گیا ہے جبکہ ریت بجری اور اینٹوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ،درجہ اوّل کی اینٹ کی قیمت میں فی ہزار 1500روپے جبکہ دوئم درجہ کی اینٹ میں 1000 سے 1200 روپے اضافہ کی وجہ سے کنسڑکشن کمپنیاں چکرا کر رہ گئی ہیں ۔بالخصوص جنہوں نے کم نرخوں پر گھر ،مارکیٹس اورپلازے بنانے کے معاہدے کر رکھے ہیں ان کی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔