مہنگائی سے زندگی اجیرن،حکومت ریلیف دے ،عوامی حلقے باگڑ سرگانہ

مہنگائی سے زندگی اجیرن،حکومت  ریلیف دے ،عوامی حلقے باگڑ سرگانہ

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)مہنگائی نے لوگوں کوجیتے جی مارڈالا،پچھلے 75سالوں میں اتنا مشکل اورسخت وقت قوم نے شاید ہی دیکھا۔۔

، آج پوری قوم مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہی ہے ماضی کی حکومتوں نے عوام پر ٹیکسوں کے پہاڑ گرا دیئے ٹیکس لگانے سے پہلے حکمران طبقہ کو اپنی کارکردگی بھی دیکھنی چاہیے ،عوامی حلقوں کی دہائی۔تفصیل کے مطابق ملک میں غربت مہنگائی کے ہرجانب طوفان برپاء ہوچکے ہیں اوراس جان لیوا مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہونے لگا،نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے عام اورغریب آدمی آج اگر بجلی گیس ادویات کے بل ادا کرے تو اپنے بچوں کاپیٹ نہیں پال سکتا، سیاسی وسماجی حلقوں میاں علی نوازش، ندیم صفدر،محمدرمضان ،قیصر ساجد حسین ،میاں محمداظہر ،لیاقت علی ودیگر نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریبوں کے حالات زندگی مز ید خراب ہونے سے پہلے قوم کوریلیف دیاجائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں