بزرگان دین کے مزارات رُشد وہدایت کے چراغ ہیں،حق نواز قادری

وہاڑی(نمائندہ دنیا )دربار عالیہ بابا اسماعیل قادری و بابا امام دین قادری کے سجادہ نشین بابا حق نواز قادری نے۔۔
کہا ہے کہ بزرگان اسلام کے مزار صرف رشُدو ہدایت کا چراغ نہیں بلکہ توحید و رسالت کی تعلیم کے فروغ کا ذریعہ ہیں ۔بابا اسماعیل قادری اور بابا امام دین قادری نے اپنی تمام ظاہری حیات میں راہ حق پر عمل پیرا رہے ان کی زندگی سیرت طیبہ کانمونہ تھی ان کی تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر زائرین سے خطاب میں کیا عرس کی تقریبات 22,23ستمبرکوچک نمبر 367/E.B شیخ فاضل روڈ گگو منڈی میں شروع ہو نگی ۔