گگو منڈی،وارداتیں تھم نہ سکیں،پولیس روکنے میں ناکام

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا) ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاپ وارداتیں جاری ، پولیس روکنے میں ناکام۔
، شہری موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز ،نقدی اور مویشیوں سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات پر ڈکیتی اور چوری کی پانچ وارداتیں ہوئیں چک نمبر175۔ای بی کے سکول ٹیچر محمد وقار ڈھڈی سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی ۔بستی محمد پورہ کا رہائشی نذر محمدکی موٹر سائیکل اشفاق فقیر سکنہ166۔9ایل چوری کر کے فرار ہو گیا ۔چک نمبر339۔ای بی رہائشی ملک شیر قُل خوانی میں شرکت کے لیے 139۔ای بی گیاجہاں اس کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی بشیر احمد 191۔اہل خانہ کے ہمراہ صحن میں سویا ہوا تھا نامعلوم افراد موبائل فون مالیتی30ہزار روپے نقدی50ہزار روپے لوٹ کر فرارہوگئے ۔ محمد حنیف سکنہ233۔ای بی کا 60ہزار مالیتی بکرا مبینہ ملزمان اسلم اور نواز اور ان کے ایک نا معلوم ساتھی نے چوری کر لیا پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔