باگڑ سرگانہ،نہروں ،راجبائوں میں آلود ہ پانی کی آمیزش

باگڑ سرگانہ،نہروں ،راجبائوں میں آلود ہ پانی کی آمیزش

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ نہروں راجباؤں کے صاف ستھرے پانی کودانستہ گندا کیاجانے لگا،ان میں سیوریج اور۔۔

گٹروں کا پانی ڈال کراسے زہرآلودہ کیا جارہاہے جبکہ ماضی میں لوگ اسے پینے کے لیے بھی استعمال کرتے تھے آج اسی پانی سے فصلیں بھی تیار ہورہی ہیں زہریلا پانی پینے سے جانوروں کوبھی موذی بیماریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق نہر سدھنائی کنال اور اس کے ملحقہ راجباؤں میں کئی مقامات پر سیوریج اورگٹروں کے گندے پانی کو ڈال کر پانی کودانستہ طور پہ زہرآلودہ کردیا گیا ہے جب کہ ان دیہی علاقوں میں ماضی میں انسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد اسے استعمال کرتی تھی یہاں تک کے لوگ اسے پینے کے استعمال میں بھی بلاخوف لایاکرتے تھے اس کے علاوہ کسان آج بھی اپنی فصلوں سبزیوں پھلوں گندم وغیرہ کوبھی یہی پانی لگاتے ہیں اوران علاقوں میں جانورو ں کو بھی پینے کے لیے یہی پانی میسر ہوتاہے۔ لیکن اس کوبھی زہرآلودہ کردیا گیاہے جس کی وجہ سے سینکڑو ں جانور مختلف موذی بیمایوں میں مبتلا ہوکرہرسال ہلاک ہو جاتے ہیں مگر اس طرف آج تک کسی نے توجہ ہی نہیں دی اورنہ ہی اسے روکنے کی ضرورت محسوس کی ہے اس تمام صورت کے پیش نظر عوام کواپنے قیمتی جانوروں کی اموات سے لاکھ روپے نقصان کاسامنا بھی کرناپڑتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں