وہاڑی ،پولیس کی کارروائی،28ملزم اسلحہ ، منشیات سمیت گرفتار

وہاڑی(نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے۔
خلاف کارروائیاں۔ 28 ملزمان گرفتار پولیس تھانہ شیخ فاضل نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 3600 گرام چرس، 30لیٹر شراب اور اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کیاپولیس تھانہ لڈن نے 14 جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 77 ہزار روپے اور جواء پر لگا سامان مالیتی 5 لاکھ روپے برآمد کیاپولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے منشیات فروش فراز عرف نومی کو گرفتار کر کے 3 کلو چرس برآمد کی پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے موٹر سائیکل چور شوکت علی عرف بوٹا کو گرفتار کر کے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیں، پولیس تھانہ میرانپور نے منشیات فروش تنویر کو گرفتار کر کے 1510 گرام چرس برآمد کی پولیس تھانہ گڑھا موڑ نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات فروش سلیم سے 1400 گرام چرس جبکہ ماجد اور آصف سے اسلحہ ناجائز 2 عدد پسٹل برآمد کئے۔۔ ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں سے 4 مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے ۔