خان گڑھ میں غیر قانونی پٹرول پمپ قائم،شہری لٹنے پر مجبور

خان گڑھ میں غیر قانونی پٹرول پمپ قائم،شہری لٹنے پر مجبور

مونڈکا ( نامہ نگار) سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ کی مبینہ سرپرستی ، خان گڑھ سٹی سمیت نواحی علاقوں میں درجنوں غیر قانونی منی پمپ لگ گئے۔

، ملاوٹ شدہ پٹرول ، ڈیزل کی فروخت جاری، من مانے ریٹ مقرر اور پیمانوں میں بھی ہیر پھیر، عوام لٹنے پر مجبور ۔ تفصیل کے مطابق خان گڑھ سٹی سمیت نواحی علاقوں بنے والا، لیاقت آباد ، گل والا، لوہار والا، چمرو والی، کبیرپور، حجانہ، جال والا، عمر پور سمیت متعدد علاقوں میں غیر قانونی طور پر منی پیٹرول پمپ کھل چکے ہیں جن کے پیمانوں میں ہیر پھیر ہے جبکہ ملاوٹ شدہ ناقص پٹرول اور ڈیزل کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے اور ان غیر قانونی پوائنٹس پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی من مانے وصول کیے جا رہے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ سے مبینہ طور پر مک مکا اور منتھلی مقرر کر رکھی ہے عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لیکر ان غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں