گرانفروشی عروج پر ،انتظامیہ بے بس،اشیا کے ریٹ آسمانوں پر

گرانفروشی عروج پر ،انتظامیہ بے بس،اشیا کے ریٹ آسمانوں پر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا،ضلع خانیوال میں۔۔

گرانفروشی کا سلسلہ نہ رک سکا، سبزیوں اور پھلوں اور چینی آٹا سمیت ضرورت اشیائے خودنوش کی من مانے نرخوں پر فروخت، ضلع میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں، کسی طرح کی کارروائی کا ڈر نہ ہونے کی وجہ سے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں 8کسی پیرووال چک نمبر88/10R، چائے فیکٹری،چکنمبر90/10Rاڈہ مہرشاہ جنگل مڑیالہ کچاکھوہ کھوکھر آباد سمیت دیگر چکوک میں سبزیوں،پھلوں، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کے من مانے ریٹس وصول کرکے عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔ضلعی حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور افسران منظر عام سے غائب اور فوٹو سیشن میں مصروف،اس سلسلہ میں خودساختہ گرانفروشی اس وقت عروج پر ہے اور دوکاندار سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرنے کی بجائے آٹا، دال،سبزیوں، پھلوں، گوشت، کھجوریں اور دیگر اشیائے خوردونو ش کے من مرضی کے ریٹس وصول کر رہے ہیں۔ آٹا، دال چینی اور دیگر اشیائے خورونوش کے بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے کئی گنا زیادہ وصول کیے جارہے ہیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کاروائی کرنے کی بجائے پرائس مجسٹریٹس آفس کے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔ شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں