ڈی ایچ کیو شعبہ ای این ٹی 10سال بعد بحال کردیا،آصف شاہ

ڈی ایچ کیو شعبہ ای این ٹی 10سال بعد بحال کردیا،آصف شاہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)دس سال سے بند ڈی ایچ کیو ہسپتال کا شعبہ امراض ناک، کان، گلہ فعال کر دیا گیا۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ای این ٹی وارڈ کا افتتاح کیا ای این ٹی شعبہ عرصہ دس سال سے ای این ٹی سرجن سپیشلسٹ کی عدم تعیناتی کی وجہ سے بند تھا ۔افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے رابطہ کر کے وہاڑی ضلع کے شہریوں کے لیے ڈاکٹر خالد محمود کی بطور چیف کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئیں ،ای این ٹی شعبہ کے فعال ہونے سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت میسر ہے ،ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے باعث بھی ای این ٹی شعبہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ آلودگی کے باعث ناک کان اور گلے کی بیماریوں عام ہیں جن کا اب مقامی طور پر علاج ممکن ہو گا جلد ہی کارڈیک وارڈ کو بھی فعال کر دیا جائے گا جس سے لوگوں کو مزید بہتر امراض دل کے علاج کی سہولت میسر آئے گی کارڈیک وارڈ کیلئے انجیو گرافی مشین کی خریداری کا عمل جاری ہے ۔ علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم اجرت 32ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے ،اور محکمہ محنت کو اس نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے کہ تمام متعلقہ افراد، انڈسٹری اور محکموں کو اس نوٹیفکیشن کے حوالہ سے مطلع کر کے عمل درآمد کا پابند کیاجائے دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ملک شعبان کی نگرانی میں محکمہ محنت کی طرف سے شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں