مہنگائی میں کمی،ترقیاتی سکیموں کی بر وقت تکمیل،شاہراہوں کی صفائی کا حکم

مہنگائی  میں  کمی،ترقیاتی  سکیموں  کی  بر وقت  تکمیل،شاہراہوں  کی  صفائی  کا  حکم

ملتان ( وقائع نگار خصوصی ) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے حکم دیا ہے کہ مہنگائی میں کمی لائی جائے ، ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،شاہراہوں کی صفائی کی جائے۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمت فکس کر کے گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے ۔کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں،نے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ شہر کے خارجی، داخلی راستوں کی صفائی پر خصوصی فوکس کیا جائے ۔ کمپنی کو مظفر آباد کی مرکزی شاہراہ اور اطراف کی صفائی کے احکامات دیے اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے ۔ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کرکے کوالٹی، شفافیت کی جانچ کروں گا۔ ادھورا، غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے ،کمشنر کے حکم پر یونین کونسل 77 ملزپھاٹک شیرشاہ روڈ ملتان پرعرصہ دراز سے پڑے کوڑے کے ڈھیر اور روڈ کے درمیان ڈیوائیڈرکے ساتھ پڑی مٹی کو اٹھا کر ربیع الاول کے جلوس کے راستے کو کلیئر کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں