آشوب چشم، سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ، احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم

آشوب چشم، سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ، احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر)آشوب چشم کا پھیلاؤ، سکولوں میں زیر و پیریڈ لگانے کا فیصلہ، طلبا کی حاضری کم ہوگئی، احتتاطی تدبیر اپنانے کا حکم۔

 تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں اس وقت آشوب چشم کا مرض پھیلا ہوا ہے سکولوں میں آشوب چشم وبا کی وجہ سے طلبا ئکی حاضری کم ہو گئی آشوب چشم ایک طالب علم سے دوسرے طالب علم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آشوبِ چشم میں مبتلاہونے والوں کی تعداد کافی بڑھ رہی ہے ۔ بڑوں سے زیادہ بچوں میں یہ شکایت پائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں طلبہ کی حاضری 25 تا 30 فیصد کم ہوگئی ہے ۔ ساتھ ہی ان دنوں اسکول میں امتحان جاری ہیں لیکن آنکھوں کے متاثر ہونے سے متعدد طلبہ امتحان نہیں دے پارہے ہیں۔ کچھ بچے آشوب ِ چشم میں مبتلا ہونے کے باوجود چشمہ لگا کر امتحان دے رہے ہیں۔جس پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے مراسلہ کے مطابق بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگایا جائے ،آشوب چشم سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے ۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ طلبا کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائیں جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں