خانیوال،ٹرانسپورٹ کے پریشر ہارن شہریوں کیلئے وبال جان

خانیوال،ٹرانسپورٹ کے پریشر ہارن شہریوں کیلئے وبال جان

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)شہر و گردونواح میں چلنے والی ٹرانسپورٹ، گاڑیوں میں لگے پریشر ہارن شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے ، پریشر ہارن کا استعمال سے ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

ہسپتالوں میں مریض بے حال،شہریوں کا آر پی اوملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال اندرون شہر و گردونواح میں پریشر ہارن کے بے جا استعمال نے ڈپریشن کے مریضوں میں اضافہ کر دیا۔ شہری گھروں کے اندربڑی بسوں، ٹرکوں، ٹریکٹر کے خوفناک آواز والے ہارن سننے پر مجبور ہیں،جس سے نہ صرف انکی سماعتیں اور اعصاب متاثر ہورہے ہیں بلکہ ذہنی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی نااہلی سے شہر اور قصبات میں پریشر ہارن کے استعمال نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ۔ شہریوں نے بتایا کہ ہارن اس قدراونچی آواز اور خوفناک ہوتے ہیں کہ سوئے ہوئے بچے تک ڈر سے جاگ جاتے ہیں مگر ٹریفک پولیس انکے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں