عوام بجلی چوروں کیخلاف میپکو سے تعاون کریں،محمد علی یاسر
دوکوٹہ(نامہ نگار)بجلی چوروں اور ناہنددگان کے خلاف آپریشن جاری عوام میپکو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔۔
۔تفصیل کے مطابق ایکسین میپکو میلسی انجینئر محمد علی یاسر نے کہا کہ کہ میلسی میں ہم ٹیوب ویلوں کی 100 فیصد ریکوری یقینی بنائے ہوئے ہیں جبکہ باقی بھی 95 فیصد ریکوری ہوئی ہے ہم اس کو 100 فیصد کرنے کے لیے ناہنددگان کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں ۔ پرنسپل آکسفورڈ سکول دوکوٹہ شاہد حمید جٹ اور جنرل سیکرٹری پریس کلب دوکوٹہ عباس علی نے ملاقات کی ان کی تعیناتی پر گلدستہ پیش کیا ۔