پی سی سی سی ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری،تنویر عباس

پی سی سی سی ملازمین کے حقوق  کیلئے جدوجہد جاری،تنویر عباس

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین کے حقوق کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور۔۔

ملازمین کے گزشتہ کئی سالوں کے واجبات کی ادائیگی اور پی سی سی سی کے مستقل حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بات ایپکا صدر پی سی سی سی یونٹ تنویر عباس نے سی سی آر آئی ملتان میں ملازمین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تنویرعباس کا کہنا تھا کہ ایپکا یونٹ پی سی سی سی ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی اور سیکرٹر ی پی سی سی سی ڈاکٹر تصور حسین کے خلاف سازش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں