ڈاکٹرز ، نرسز کی غفلت، نومولود ماں کے پیٹ میں جاں بحق

ڈاکٹرز ، نرسز کی غفلت، نومولود ماں کے پیٹ میں جاں بحق

جہانیاں (نمائندہ دنیا)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کی مبینہ غفلت سے نومولود ماں کے پیٹ میں جاں بحق ہوگیا۔۔

،ورثا نے لیڈی ڈاکٹراورہیڈنرس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی روز سے چکر لگا رہے تھے نواحی گاؤں 144دس آر کا رہائشی محمد ذیشان اپنی اہلیہ شازیہ بی بی کوڈلیوری کے لیے تحصیل ہسپتال میں لایا ، کسی سینئر لیڈی ڈاکٹر نے چیک نہ کیا ، ہیڈنرس مسرت یاسمین نے بھی نارواسلوک کیا ، ایم ایس کے حکم کے باوجود ڈاکٹر نے داخل نہ کیا،لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اورزچگی میں تاخیر پر حاملہ خاتون شازیہ کا نومولود پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔ خاتون کو بیس نومبر کی ڈلیوری کا ٹائم دیا تھا مگر زچگی کی گئی اور نہ ہی داخل کیا ، کہا گیا کہ 29نومبر سے پہلے ٹائم نہیں ہے ۔لواحقین ذیشان، حسین، عامر،محمد علی اور دیگر نے لیڈی ڈاکٹر اور نرسز کے خلاف احتجاج کیااور ڈی سی سے انکوائری کا مطالبہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عمر غوری نے اس بارے میں کہا کہ انکوائری کی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں