وہاڑی آرٹس کونسل کیلئے جلد اراضی فراہم کی جائیگی،آصف حسین

 وہاڑی آرٹس کونسل کیلئے جلد اراضی فراہم کی جائیگی،آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ سے ڈائر یکٹر آرٹس کونسل ملتان ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے ملاقات کی۔۔

 ،وہاڑی میں آرٹس کونسل کے قیام کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی ،ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ قومیں اپنی ثقافت سے پہچانی جاتی ہیں، وہاڑی میں آرٹس کونسل کے قیام کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد ہی آرٹس کونسل کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کر دی جائے گی، وہاڑی میں آرٹس کونسل کی تعمیر سے اس خطے کی ثقافت، علمی وادبی سرگرمیوں کو اجا گر کرنے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے اور نئی نسل کو اپنے کلچر اور روایات سے جوڑنے کا سلسلہ شروع ہو گا اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع کی سطح پر آرٹس کونسلوں کے قیام کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے تاکہ ہمیں اپنی ثقافتی شناخت اور تہذیبی اقدار کو نئی نسل میں منتقل کرنے کے حوالے سے بہتر مواقع مل سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں